
بہار میں خاتون کی سرکٹی لاش برآمد،ہاتھ اورپاؤں بھی غائب
گیا۔27جولائی ۔بہار کے گیا میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی حالت دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے کیونکہ برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں غائب ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لاش کہاں سے لائی گئی اور کس خاتون کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق علی پور تھانہ علاقہ کے اتھوری گاؤں میں ڈاک بابا کے پاس سے گزرنے والی ندی میں پولیس کو ایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو ندی سے نکالا۔ ایک اندازے کے مطابق لاش کسی 30 سالہ خاتون کی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے لاش کے گم شدہ حصے کی تلاش کی لیکن پولیس کو اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی۔ فی الحال لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کو لے کر گاؤں والوں میں طرح طرح کے خدشات اور بحث جاری ہیں۔ اس دوران اتنی مسخ شدہ لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ واضح ہو کہ اس سے قبل وشنو پد تھانہ علاقہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان کسی کو بتائے بغیر گجرات سے اپنے گھر واپس آیا تھا۔ ہندوستھان سماچار