
بہار کے ریٹائرڈ صحافیوں کو اب 15000 روپے پنشن ملے گا، نتیش حکومت کا بڑا فیصلہ
پٹنہ، 26 جولائی ۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل نتیش کمار تیزی سے فیصلے لے کر اپوزیشن کی ہر چال کو پلٹ رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز انہوں نے صحافیوں کی پنشن کی رقم 6 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے صحافیوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ’بہار پترکار سمان پنشن یوجنا‘ کے تحت دی جانے والی پنشن کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب ریاست کے ریٹائرڈ صحافیوں کو 6000 روپے ماہانہ کے بجائے 15000 روپے ماہانہ احترام پنشن ملے گی۔ اس بارے میں انہوں نےایکس پوسٹ میں لکھا - بہار پترکار سمان پنشن یوجنا کے تحت اب محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اہل صحافیوں کو ہر ماہ 6 ہزار روپے کی بجائے 15 ہزار روپے پنشن کی رقم فراہم کی جائے۔ بہار پترکار سمان پنشن یوجنا کے تحت پنشن حاصل کرنے والے صحافیوں کی موت کی صورت میں ان کے زیر کفالت شوہر/بیوی کو زندی بھر کیلئے ہر ماہ 3 ہزار روپے کی جگہ 10 ہزار روپے کی پنشن کی رقم دئے جانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔