
نتیش کمار ریڈی کو انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر، وطن واپس لوٹیں گے
ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے باہر، انشول کمبوج کو ٹیم میں جگہ مل گئی نئی دہلی، 21 جولائی (وقت نیوزسروس)۔بھارتی آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریڈی کو بائیں گھٹنے میں چوٹ لگی ہے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے گھر لوٹنا پڑے گا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے محروم ہونے کے بعد ریڈی نے برمنگھم اور لارڈز ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ برمنگھم میں ان کی کارکردگی کمزور رہی- وہ صرف 2 رنز بنا سکے اور 6 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ تاہم لارڈز ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار واپسی کی۔ پہلی اننگز میں انہوں نے ایک ہی اوور میں بین ڈکٹ اور زیک کرولی کو آو¿ٹ کیا اور دوسری اننگز میں ایک بار پھر کرولی کو پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے بلے سے 30 اور 13 رنز بھی بنائے۔ اس دوران تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ بھی بائیں انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے مانچسٹر میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ بیکن ہیم میں ٹریننگ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے یہ انجری کا شکار ہوئے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت یابی کی نگرانی کر رہی ہے۔ ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے سلیکشن کمیٹی نے انشول کمبوج کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جنہوں نے مانچسٹر میں ٹیم کو جوائن کیا ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 23 جولائی 2025 سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کی تازہ ترین ٹیم شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایشو رن، کرون نائر، رویندر جڈیجہ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر،جسپریت بمراہ،محمد سراج،پرسدھ کرشنا،آکاش دیپ،کلدیپ یادو،انشول کمبوج