
بنات مدارس(لڑکیوں کا مدرسہ) میں صرف لڑکیوں کافارم ہی قبول کیاجائے گا:سلیم پرویز ،چیئرمین
پٹنہ:21 جولائی(وقت نیوز سروس)۔دلشاد مستقیم ، ناظم امتحانات نے بحکم چیئرمین سلیم پرویز ریاست بہار کے تمام مدارس ملحقہ کو اطلاع دی ہے کہ بہار میں مدرسہ بورڈ سے ملحق جتنے بھی بنات مدارس(لڑکیوں کا مدرسہ ) ہے ان مدرسوں میں سبھی درجہ سے صرف لڑکیوں کا ہی رجسٹریشن و امتحان فارم قبول کیا جائے گا۔ چونکہ بنات مدرسہ صرف لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے متعین ہے۔ ساتھ ہی بنات مدرسوں کا قیام بھی اسی بنیاد پر کیاگیا ہے کہ ان مدرسوں میں لڑکیاں ہی تعلیم حاصل کریں گی۔ ناظم امتحانات نے سبھی بنات مدارس کو لازمی طور پر تاکید کی ہے کہ وہ صرف لڑکیوں کا ہی فارم آن لائن دفتر کو موصول کرائیں۔ آپ کے مدرسہ سے اگر لڑکوں کا فارم دفتر کو دستیاب کرایاجاتاہے تو متعلقہ مدرسہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان طلب علم کے فارم کو نزدیکی مدرسہ میں ٹیگ کر دیاجائے گا۔ ناظم امتحانات نے مزید اطلاع دی ہے کہ در جہ وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2026 کا رجسٹریشن مع امتحان فارم بھرنے کی تاریخ 21 جولائی سے 30 اگست تک متعین ہے۔ تمام مدارس اس مقررہ تاریخ تک طلبا وطالبات کا فارم بھرنا یقینی بنائیں۔