
وزیر اعظم مودی نے موتیہاری سے 7,196 کروڑ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
-چار امرت بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا مشرقی چمپارن، 18 جولائی (وقت نیوز سروس)۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز موتیہاری پہنچے۔ ہیلی پیڈ سے وہ کھلی گاڑی میں لوگوں کا استقبال قبول کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔ کھلی کار میں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود تھے۔ اس دوران ان کی گاڑی پر پھولوں کی بارش ہوتی رہی۔ لوگ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے رہے۔ قابل ذکر ہے کہ موتیہاری میں اس عظیم الشان تقریب کے دوران پی ایم مودی نے بہار کے لیے 7,196 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ جس میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیوے کی وزارت کے 1,173 کروڑ روپے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے 63 کروڑ روپے، ریلوے کے 5,398 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے پی ایم آواس یوجنا کے 40 ہزار استفادہ کنندگان کو 162 کروڑ روپے منتقل کئے۔ اس کے ساتھ تقریباً 12 ہزار مستفیدین کو ورچوئل طریقے سےکیاگیا۔ انہوں نے مشرقی چمپارن کے لیے 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے 4 امرت بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان میں راجندر نگر ٹرمینل (پٹنہ سے نئی دہلی)، دربھنگہ سے لکھنؤ (گومتی نگر)، باپودھام (موتیہاری سے دہلی) (آنند وہار ٹرمینل) مالدہ ٹاؤن سے لکھنؤ (گومتی نگر) شامل ہیں۔