
بہار میں 2005 سے پہلے کوئی کام نہیں ہوتا تھا: نتیش کمار
- 125 یونٹ مفت بجلی کی تجویز آج ہی کابینہ سے ہوگامنظور پٹنہ، 18 جولائی (وقت نیوز سروس)۔ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ہیڈکوارٹر موتیہاری میں وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کے روز لالو-رابڑی کے دور کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پہلے کیا صورتحال تھی۔ 2005 سے پہلے یہاں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ نتیش نے آج وزیر اعظم کے موتیہاری جلسہ عام میں اپنے خطاب میں کہا کہ جب نومبر 2005 میں بی جے پی اور جے ڈی یو کی حکومت بنی،تب سے لیکر 20 سال سے ہم لوگ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کے مفاد میں کافی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے-2 کے تحت نوجوانوں کو 10 لاکھ سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں اور 29 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے۔ اب آئندہ 5 سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار اورنوکری دیا جائے گا۔ نتیش کمار نے کہا کہ پہلے ان لوگوں (لالو-رابڑی) نے کوئی پیسہ نہیں لگاتے تھے۔ ہم لوگوں نے آہستہ آہستہ ترقی کے لیے رقم میں اضافہ کیا۔ ہم سب کام کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی کام ہوا ہے۔ تمام شعبوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔ تعلیم اور صحت پر بہت کام ہوا ہے۔ پل، سات عزائم، ہر گھر میں بجلی، بیت الخلا، ٹولوں کو پکی سڑکوں سے جوڑنے پر کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بہار میں 125 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی تجویز آج ہی کابینہ میں منظور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پر آپس میں بات کی ہے۔ شام کو یہاں سے نکلتے ہی تجویز پاس ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جہاں بھی کوئی کمی نظر آتی ہے ہم اسے دور کر رہے ہیں۔ 50 ہزار کروڑ کی 430 اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ میں مالی امداد دی ہے۔ سیاحت، سیلاب کے لیے رقم دی گئی ہے۔ مکھانہ بورڈ، ہوائی اڈے کا قیام، کوسی پروجیکٹ جیسے کام ہو چکے ہیں۔