
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیروں میں رگوں کی بیماری کے سبب سوجن
واشنگٹن، 18 جولائی (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو عمر سے متعلقہ جسمانی مسائل شروع ہو گئے ہیں۔ 79 سالہ ٹرمپ کواپنے پیروں کی رگوں بیماری لاحق ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگوں میں سوجن ہونے لگی ہے۔ وائٹ ہاوس نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے پیروں کے نچلے حصے میں سوجن ہے اور ان کے دائیں ہاتھ پر چوٹ کے نشانات ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، وائٹ ہاوس نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کو کرونک وینس ان سفیسیئنشی ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں پیروں سے دل تک خون پہنچانے میں دشواری ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ طبی سائنس نے واضح کیا ہے کہکرونک وینس ان سفیسیئنشیمیں مبتلا شخص کی ٹانگوں کی رگیں خراب ہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے خون کو واپس دل تک پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سے پیروں میں خون جمع ہو جاتا ہے۔ ٹانگوں میں خون جمع ہونے سے جلد میں سوجن، درد اور تبدیلیاں آتی ہیں۔ وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کی دو پہر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بیماری عام طور پر 70 سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کچھ تصاویر آن لائن وائرل ہوئیں۔ ان میں ٹرمپ کے پیر سوجے ہوئے تھے اور ایک ہاتھ کی جلد میں شفاف چادر نظر آئی۔ ان تصاویر کے بعد انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے قیاس کیا کہ انتظامیہ صدر کے بارے میں کچھ چھپا رہی ہے۔ لیویٹ نے کہا کہ صدر کا ہاتھ کئی لوگوں سے مصافحہ کرنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔ ان کے پیر میں سوجن رگ کی ایک عام بیماری کی وجہ سے ہے۔ لیویٹ نے کہا کہ صدر کو اس کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔ لیویٹ کی پریس کانفرنس کے بعد، وائٹ ہاوس نے امریکی بحریہ کے سابق افسر اور ٹرمپ کے معالج شان باربیلا کا ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے مسائل سے نمٹنے کے لیے کئی ٹیسٹ کروائے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صدر کی ٹانگوں کے الٹراساو¿نڈ نے ”کرونک وینس ان سفیسیئنشی د کو ظاہر کیا، خاص طور پر 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ایک عام حالت ہے۔