
۔ نیٹ ی۔ یو جی پیپر لیک اور بہار کانسٹیبل بھرتی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے ملک بھر میں 11 مقامات پرکی چھاپہ ماری
پٹنہ، 19 جون ( وقت نیوز سروس)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیموں نے جمعرات کے روز 2024 کے نیٹ ۔ یو جی پیپر لیک معاملہ اور بہار بہار کانسٹیبل بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں ملک بھر میں 11 مقامات پر چھاپہ ماری کی ۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کی۔ نیٹ پیپر لیک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے بہار کے نالندہ کے نگرنوسہ میں سنجیو مکھیا کے بلوا گاؤں میں گوسائی مٹھ کے رہنے والے ڈاکٹر شیو کمار اور سندیپ کمار کے گھر پر چھاپہ ماری اور تلاشی لی۔ پورے معاملے میں نالندہ کے سنجیو مکھیا، اس کے بیٹے اور اس کے گینگ کے نام سامنے آئے ہیں۔ جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نالندہ ضلع کے نگرنوسا تھانہ علاقے میں ایک ملزم کے گھر چھاپہ ماری کرنے پہنچی تو وہاں لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران گھر کے ایک فرد نے ای ڈی افسر کا موبائل فون چھین لیا۔ تاہم نگرنوسہ تھانہ انچارج ششی رنجن مشرا نے موبائل چھیننے کی بات سے انکار کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بہار کانسٹیبل بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں ملک بھر میں 11 مقامات پرچھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ای ڈی کے اہلکار کے مطابق یہ کارروائی دہلی ای ڈی ٹیم کی قیادت میں کی جا رہی ہے، جس میں پٹنہ، نالندہ، رانچی، لکھنؤ اور کولکتہ سمیت کئی شہر شامل ہیں۔ ای ڈی کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس بھرتی گھوٹالے کے پیچھے وہی ماسٹر مائنڈ ہیں جو 2024 کے سرخیوں میں رہے نیٹ ۔ یو جی پیپر لیک معاملہ میں ملوث تھے۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نیٹ۔یو جی اور بہار کانسٹیبل بھرتی گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہیں۔ نیٹ ۔ یو جی پیپر لیک معاملے میں اہم ملزم سنجیو مکھیا پولیس کی حراست میں ہے جبکہ اس کا بیٹا ڈاکٹر شیو کمار جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہے۔ وہ اپنی ماں ممتا سنہا کی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ ممتا سنہا 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات ہرنوت سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ نالندہ ضلع کے نگر نوسہ بلاک کے نگرنوسہ گاؤں کے رہنے والے سنجیو مکھیا کو گاؤں والے لوٹن مکھیا کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ ان کے والد جنک کشور پرساد ایک کسان ہیں۔ سنجیو مکھیا نالندہ کے نورسرائے واقع گارڈن کالج میں تکنیکی معاون کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ نیٹ کے سوالنامہ لیک معاملے میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد سنجیو مکھیا اپنے دفتر میں بیماری کی درخواست دے کر فرار ہو گئے۔ تیسرے درجے کی نوکری کرنے والے سنجیو مکھیا بے پناہ دولت کے مالک ہیں۔ اکنامک ایڈیشنل آفیسر کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس اپنی آمدنی سے 144 فیصد زیادہ جائیداد ہے جس کی مالیت 1.75 کروڑ روپے ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی کئی معاملات میں ان کی جائیداد کی جانچ کر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ممتا دیوی نے بھی لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ پر 2020 میں ہرنوت سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ تاہم اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔