
بہار کے 20 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ
پٹنہ، 17 جولائی (وقت نیوز سروس)۔راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست بھر میں موسلا دھار بارش سے لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات پٹنہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹنہ سمیت 20 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بہار کے روہتاس کے بھبھوا میںموسلا دھار بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ جبکہ ارول، اورنگ آباد، بکسر، جہان آباد، نالندہ، بانکا، جموئی، شیخ پورہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیا، بیگوسرائے، سمستی پور، سہرسہ، اورنگ آباد، جموئی، نوادہ کے مختلف علاقوں میں بارش درج کی گئی۔ سب سے زیادہ 186.8 ملی میٹر بارش گیاجی (دوبھی) میں درج کی گئی جبکہ راجدھانی میں 26.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ بدھ کے روز گیاجی کے شیرگھاٹی میں 181.4 ملی میٹر، فتح پور میں 180.2 ملی میٹر، موہن پور میں 169.4 ملی میٹر، بارچھٹی میں 166.2 ملی میٹر، بانکے بازار میں 156.0 ملی میٹر، دلسنگھ سرائے میں 139.6 ملی میٹر، جموئی میں 13 ملی میٹر ، بیگوسرائے کے بچھواڑہ میں 121.4 ملی میٹر، اورنگ آباد کے مدن پور میں 120.8 ملی میٹر، بیگوسرائے کے برونی میں 105.8 ملی میٹر، اورنگ آباد کے کٹمبا میں 100.2 ملی میٹر، سمستی پور میں 95 ملی میٹر، جموئی کے لکشمی پور میں 91.2 ملی میٹر اور جموئی میں 90.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔