
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ہوگاٹی آر آئی ۔4 کا امتحان: وزیر تعلیم
پٹنہ، 16 جولائی (وقت نیوز سروس)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کا حساب لگائے اورٹی آر ای ۔4 کا امتحان جلد کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد وزیر تعلیم سنیل کمار نے وضاحت کی کہ محکمہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات سے ٹی آر ای ۔4 کا امتحان لیا جائے گا۔ بدھ کے روز صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے آج ایک اہم اجلاس بلایا ہے اور بھرتی کے عمل کو پوری تیاری کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ بہار میں ڈومیسائل پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے قانونی رائے لی جا رہی ہے تاکہ منصوبہ بندی میں صرف ریاست کے باشندوں کو ہی فائدہ ہوگا۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ نتیش حکومت کے دور میں اب تک تقریباً 12 لاکھ لوگوں کو نوکری یا روزگار دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن کا فائدہ صرف بہار میں رہنے والی خواتین کو ملے گا۔ اس کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔