
بہار میں دردناک حادثہ،ایک ساتھی ڈوبی 5لڑکیاں، صرف دو زندہ بچ پائی
کیمور،16جولائی،16جولائی (وقت نیوز سروس)۔ بہار کے کیمور میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ایک ساتھ نہانے گئی 5 لڑکیاں ڈوب گئیں جن میں 3 کی موت ہو گئی۔ گاؤں والوں اور مقامی غوطہ خوروں نے دو لڑکیوں کو زندہ بچا لیا۔ تالاب سے تین لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ ضلع کے سکرولی گاؤں کا ہے۔متوفیوں لڑکیوں کی شناخت سکرولی گاؤں رہائشی جیتن رام کی بیٹی اوشا کماری ، سریند پاسی کی بیٹی سنیتا کماری وار بھوریک رام کی بیٹی مہیما کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کی لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے متوفی اوشا کے والد نے بتایا کہ منگل کی شام پانچوں لڑکیاں گاؤں کے پورب بکریاں چرانے گئی تھی۔ جہاںاچانک بارش شروع ہو گئی تو تمام لڑکیاں قریبی تالاب میں چلی گئیں۔ بارش کے دوران وہ سب تالاب میں نہانے لگی۔ نہانے کے دوران تمام ڈوبنے لگی۔ لڑکیوں کی چیخیں سن کر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے گاؤں والے تالاب پر پہنچے۔ لوگ دو لڑکیوں کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تین لڑکیاں تالاب میں ڈوب گئیں۔ پولیس کافی دیر بعد پہنچی تو تینوں بچیوں کی لاشیں نکالی گئی۔ ایک ساتھ تین لڑکیوں کی موت سے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے متوفی کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں سی او پر بھی فون نہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقامی ضلع پریشد رکن گیتا پاسی نے کہا کہ 'اس بارے میں اطلاع دینے کے لیے سی او کو فون کیا گیا تھا لیکن افسر نے فون نہیں اٹھایا۔