جن سوراج نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی
پٹنہ، 9 اکتوبر (وقت نیوز سروس) ۔بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو ہونے والی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل 10 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔ پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج نے جمعرات کے روز اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کمہرار۔پروفیسر کے سی سنہا،والمیکی نگر - ڈرگ نارائن پرساد،لوریا - سنیل کمار،ہرسدھی (ایس سی) - اودھیش رام،ڈھاکہ۔ڈاکٹر لال بابو پرساد،سرسند - اوشا کرن،رونی سید پور۔وجے کمار ساہ،بینی پٹی۔ محمد پرویز عالم،نرملی - رام پرویش یادو،سکٹی - راہیب ببلو،کودھامن۔ابو عفان فاروق،امور - افروز عالم،بیسی ۔محمد شاہنواز عالم،پران پور۔کنال نشاد،عالم نگر۔ سبودھ کمار سمن،سہرسہ - کشور کمار،سمری بختیار پور۔ سریندر یادو،مہشی۔ سمیر اختر،دربھنگہ دیہی - آر کے مشرا،کیوٹی ۔ بلٹو سہنی، مینا پور - تیج نارائن سہنی،مظفر پور۔ڈاکٹر امل کمار داس،گوپال گنج۔ڈاکٹر ششی شیکھر سنہا،بھورے - پریتی کنر،رگھوناتھ پور - راہل کیرتی سنگھ،درونڈا - ستیندر کمار یادو،مانجھی ۔ وائی وی گری ،بنیا پور - شرون کمار مہتو،چھپرہ - جئے پرکاش سنگھ،پرسا۔مسافر مہتو،سون پور - چندن لال مہتا،کلیان پور (ایس سی) - رام بالک پاسوان،میروا ۔جاگرتی ٹھاکر، مٹہانی۔ ارون کمار،بیگوسرائے - سریندر کمار سہنی،کھگڑیا - جینتی پٹیل،بیلدور - گجیندر نشاد،پربت - ونے کمار ورون،پیرپینتی (ایس سی) - گھنشیام داس،بیلہر - برج کشور پنڈت، استھاواں - لتا سنگھ،بہار شریف۔ دنیش کمار،نالندہ - کماری پونم سنہا،آرا - ڈاکٹر وجے کمار گپتا،چناری (ایس سی) - نیہا کمار نٹراج،کہر گہر ۔رتیش رنجن پانڈے،گوہ - سیتارام دکھاری،نبی نگر۔ اجے چندر یادو،امام گنج (ایس سی) - ڈاکٹر اجیت کماراوربودھ گیا (ایس سی) - لکشمن مانجھی کے شامل ہیں۔