
وزیراعلیٰ نے گیاجی میں 10منصوبوں کا رکھا سنگ بنیاد
گیاجی03ستمبر (وقت نیوز سروس):وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج گیا ضلع کے تحت چاکند ہائی اسکول میں پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات کے تحت899.46 کروڑ روپے کی لاگت کے10 منصوبوں کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے ریموٹ کے ذریعے سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے تحت 3کروڑ 61 لاکھ روپے کی امام گنج بلاک کے تحت باراپشتہ کی جدید کاری، 77کروڑ 60 لاکھ روپے کی بست پور وئیر ا سکیم کے تحت مورٹال مکت نہر کی چوڑائی، توسیع اور بحالی کا کام، 349 کروڑ 22 لاکھ روپے کی لاگت کے شہری علاقہ کے تحت مفصل موڑ پر فلائی اوور کی تعمیر 90کروڑ 16 لاکھ روپے کی لاگت کے گیا ،مان پور ریل لائن پا واقع ریلوے کراسنگ نمبر 71 اے (باگیشوری گمتی) پر آر او بی کی تعمیر کا کام ،140کروڑ 72 لاکھ روپے کی لاگت کے گیا پریا گورارو ہوتے ہوئے اورنگ آباد ،رفیع گنج جوڑنے والی سڑک کی چورائی کا کام شامل ہے ۔ پروگرام کے تحت 119 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت کے امام گنج بلاک کی کوٹھی سے سلیا ہو تے ہوئے سرحدی ریاست (جھارکھنڈ) کو جوڑتے ہوئے روڈ کی چوڑیائی ، 58 کروڑ 45لاکھ روپے کی لاگت سے لاگت کے ٹائون بلاک کے بیلتھو گرام میں اقلیتی رہائشی اسکول کی تعمیر ،41 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت کے کنڈی نوادہ پارک اورسیلونجا پارک کی ترقی۔39 کروڑ 82لاکھ روپے کی لاگت کے گیاجی ضلع کے تحت بیلا، پناری روڈ سے اگنی، شیورام پور سے دھنواں ہو تے ہوئے شاکر بیگھہ (گاؤں شیورام پور کی لنک روڈ سمیت) سڑک کو چوڑا اور مضبوطی کاکام اور 14 کروڑ52لاکھ روپے کی لاگت کے امام گنج بلاک میں( ڈگری کالج کا قیام شامل ہے ۔وزیر اعلیٰ نے بیلا پناری روڈ کا معائنہ کیا ۔اس دوران وہاں منعقد پروگرام کے مقام سے 39 کروڑ 82لاگھ روپے کے گیاجی ضلع کے تحت بیلا پناری روڈ سے اگنی، شیورام پور سے دھناواں ہوتے ہوئے شاکر بیگھہ ( گاؤں شیورام پور کی لنک روڈ سمت) سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنے کے کام کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے چاکند ہائی اسکول احاطہ میں مستفیدوں کے ساتھ منعقد سمواد پروگرام میں کثیر تعداد میں موجودپنشن استفادہ کنندگان، جیویکا دیدیوں اور وہاں موجود دیگر مستفدین سے بات کی۔ وہاں موجود لوگوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں، معذوروں اور بیوہ خواتین کی پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے جس سے سبھی خوش ہیں۔ گھریلو بجلی صارفین کو125 یونٹ بجلی مفت ملنے سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ بچت کی رقم کو دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ جیویکا دیدیوں نے ان کے لیے کیے جارہے ترقیاتی کام کی ستائش کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ آپ لوگ اچھی طریقہ سے مل جل کر رہیے اور بہار کی ترقی میں شراکت داربنیں۔پروگرام میںآبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب سنتوش کمار سمن، رکن اسمبلی مسز منورما دیوی اور دیگر عوامی نمائندے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، ڈی جی پی مسٹر ونے کمار، ریوینو و اصلاح اراضی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ ، داخلہ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر اروند کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، گیاجی کے ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکر، گیا جی کے ایس ایس پی مسٹر آنند کمار اور دیگر سینئر افسران، کثیر تعداد میںاستفادہ کنندگان، اہم شخصیات اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔