
بہارکے پٹنہ میں ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں 8 افراد ہلاک، 5 زخمی
پٹنہ، 23 اگست (وقت نیوز سروس)۔ راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کی صبح 6بجے شاہجہاں پور-دنیاواں ۔ ہلسا اسٹیٹ قومی شاہراہ ۔4 پر سگریا وا اسٹیشن کے قریب ٹرک ۔ آٹو کی ٹکر میں آٹو سوار 08 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے نالندہ ضلع کے ہلسا کے مالوا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈاسپتال (پی ایم سی ایچ ) میں داخل کرایا گیا ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ متاثرین کا خون سڑک پر پھیل گیا۔ پٹنہ کے دیہی ایس پی وکرم سہاگ نے سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق آٹو میں سوار تمام لوگ نالندہ ضلع کے ہلسا تھانہ علاقے کے مالوا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جو پٹنہ ضلع کے فتوحہ تروینی گھاٹ پر گنگا میں نہانے آئے تھے۔ مرنے والوں میں سنجو دیوی (60) شوہر راجندر پرساد،دیپیکا پاسوان (35) شوہر دھننجے پاسوان، کسم دیوی (48 ) شوہر چندر مولی پانڈے ، چندن کمار (30) ڈرائیور ، کنچن پانڈے (34)ولد پرشو رام پانڈے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حادثے میں بیریندر راوت کی اہلیہ، شمبھو رام کی اہلیہ اور وکاس رام کی اہلیہ کی بھی موت ہوگئی ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹوکے پر کھچے اڑ گئے اور لاش سڑک پر بکھر گئے۔ متوفیوں میں تمام 8 لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتےہی پٹنہ کے شاہجہاپور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ زخمیوں کو پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹینک لاری تیز رفتاری سے آرہی تھی اور ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جس کے بعد وہ سیدھی آٹو سے ٹکرہوگئی ۔