
آسام میں 4.3 شدت کے زلزلے کا جھٹکا
گوہاٹی، 18 اگست۔ آسام کے ناگون ضلع میں پیر کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12:09:33 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 ناپی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ انڈین سیسمولوجی سنٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلے کا مرکز ناگون ضلع میں زمین سے 35 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلے کا مرکز 26.28 شمالی عرض بلد اور 92.71 مشرقی طول البلد پر تھا۔