
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کا انتقال، گنگا رام اسپتال میں آخری سانس لی
نئی دہلی، 4 اگست ۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کا پیر کی صبح دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔ شیبو سورین کو گردے سے متعلق بیماری کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سر گنگا رام اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیبو سورین کو آج صبح 8:56 بجے مردہ قرار دیا گیا۔ وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور ڈیڑھ ماہ قبل انہیں فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ شیبو سورین کے بیٹے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین خود دہلی میں موجود ہیں۔ اپنے والد کی موت کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "عزت مآب دشوم گروجی ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ آج میں صفر ہو گیا ہوں۔